ارسلان افتخار کیس سڈل کمیشن کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

لوگوں کے عدم تعاون کی وجہ سے کمیشن کام مکمل نہیں کرسکا لہذا تحقیقات کے لئے مزید 30 روز دیئے جائیں, شعیب سڈل کمیشن


ویب ڈیسک October 15, 2012
لوگوں کے عدم تعاون کی وجہ سے کمیشن کام مکمل نہیں کرسکا لہذا تحقیقات کے لئے مزید 30 روز دیئے جائیں, شعیب سڈل کمیشن۔ فوٹو میرا اقبال

ارسلان افتخار کیس میں قائم کئے گئے شعیب سڈل کمیشن کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور ملک ریاض نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، تمام فریفین کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس گوشوارے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک، ایف سی سی پی اور ایف پی آر سے تفصیلات مانگی گئیں ہیں، رپورٹ میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ملک ریاض کو بروقت نوٹس نہ پہنچانے پر ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا گیا۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ارسلان افتخار کیس سے متعلق ایف آئی اے سے درخواست کی گئی تھی کی کمیشن کو اس سلسلے میں مدد فراہم کی جائے جواب میں ایف آئی اے نے کمیشن کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کو کہا جس پر وزارت داخلہ نے کمیشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے کی کارکردگی پر مطمئن نہیں۔

شعیب سڈل کمیشن نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ لوگوں کے عدم تعاون کی وجہ سے کمیشن کام مکمل نہیں کرسکا لہذا تحقیقات کے لئے مزید 30 روز دیئے جائیں۔

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگنے کی درخواست کے خلاف ہیں اور عدالت میں اس کی مخالفت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |