لکھوی عام دہشت گرد نہیں ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے بھارتی وزیرخارجہ
لکھوی ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جس میں166 افراد ہلاک ہوئے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کرکے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کی قراردادپر چین کی مخالفت کا معاملہ اٹھایا۔
جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھمنڈو میں جاری ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ لکھوی کوئی عام دہشت گرد نہیں ہے بلکہ وہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جس میں166 افراد ہلاک ہوئے۔