مظفر گڑھ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق 45 زخمی

متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس. فوٹو: فائل

تحصیل علی پور میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں حمزے والی کے مطابق پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ شدید نوعیت کے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story