فاسٹ بالر وہاب ریاض کے ہاتھ میں فریکچر کے باعث کولمبو ٹیسٹ سے باہر

کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی


ویب ڈیسک June 26, 2015
وہاب ریاض کے دورہ سری لنکا سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی رپورٹ دیکھ کر کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے ہاتھ میں فریکچر کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ہابر ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے فریکچر کے باعث وہاب ریاض دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ ان کا دورہ سری لنکن سے باہر ہونے کا بھی خدشہ ہے تاہم حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی رپورٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 138 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی جس میں وہاب ریاض صرف 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں