کراچی لانڈھی جیل میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی قیدیوں کی حالت غیر

بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ

کے الیکٹرک کو شکایت کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی، جیل سپرنٹنڈنٹ. فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
لانڈھی جیل میں گزشتہ رات سے بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی معطل جب کہ کئی قیدیوں کی حالت بھی غیر ہو گئی ہے۔


جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ لانڈھی جیل میں گزشتہ رات 2 بجے سے بجلی بند ہونے کے باعث کئی قیدیوں کی حالت غیر ہو گئی ہے جب کہ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو بیرک سے باہر نکالتے ہیں تو دھوپ ہے، بیرک میں رکھتے ہیں تو بجلی نہیں ہے۔ نمازی قیدیوں کو فجر کی نماز میں وضو کرتے ہوئے دشواری کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کو شکایت کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Load Next Story