وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ کردیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چند روز قبل ہی حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔
Load Next Story