ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عامر خان نے جن دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی تھی ان میں سے تقریبا 26 سزا یافتہ تھے، رینجرز حکام


ویب ڈیسک June 26, 2015
نائن زیرو سے گرفتار کسی بھی شخص نے یہ نہیں کہا کہ انھیں عامر خان نے پناہ دے رکھی تھی، وکیل صفائی۔ فوٹو: فائل

عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا. اس موقع پر رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ عامر خان نے جن دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی تھی ان میں سے تقریبا 26 سزا یافتہ تھے جب کہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے گرفتار کسی بھی شخص نے یہ نہیں کہا کہ انھیں عامر خان نے پناہ دے رکھی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عامر خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں