وزیراعلی پنجاب کا آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشے چھاپنے کی تحقیقات کا حکم

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشے چھاپنے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی۔


ویب ڈیسک June 26, 2015
اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشے چھاپنے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے غلطی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے نصابی کتاب میں غلطے نقشے چھپنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم اور سیکرٹری اسکولرز ایجوکیشن سے رپورٹ کرلی جب کہ وزیراعلی نے ہدایت کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں غلط نقشے چھپنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس سے قبل گزشتہ روزاپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتاب میں غلطیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس میں نشاندہی کی گئی کہ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ شامل ہے اس کی وضاحت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں