ایان علی ضمانت کیس کسٹم حکام کو 29 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم

کسٹم کے وکیل نے کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک June 26, 2015
سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت سے متعلق کیس میں کسٹم حکام کو 29 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت کسٹم کے نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 29 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست کی جس پر عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں