پنجاب اسمبلی میں بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے متفقہ قرارداد منظور

ایم کیوایم پرالزامات ثابت ہو جائیں تو الطاف حسین اورساتھیوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے، قرارداد

ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیی سطح کا کمیشن قائم کیا جائے، قرارداد کا متن۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں بی بی سی کی رپورٹ پر متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی نے بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیی سطح کا کمیشن قائم کیا جائے، اگر ایم کیو ایم پر الزامات ثابت ہو جائیں تو الطاف حسین اور ساتھیوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لئے قرارداد پیش کی تھی۔
Load Next Story