یاسر شاہ ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

یاسر شاہ نے 50 وکٹیں لینے کا کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچوں میں انجام دیا


ویب ڈیسک June 26, 2015
یاسر شاہ سے قبل یہ اعزاز محمد آصف، وقار یونس اور شبیر احمد کے پاس تھا. فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں لے کر یاسر شاہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا۔

اس موقع پر لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ کپتان مصباح الحق نے مجھے بہت سپورٹ کیا جس کی بدولت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا اور مجھے یاد ہے کہ شین وارن نے بھی میرے بارے میں تعریفی ٹوئٹس کیے تھے جس سے میرے اعمتاد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر لمحہ اپنی باولنگ کو بہتر بنانے پر توجہ دیتا رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ سے قبل یہ اعزاز محمد آصف، وقار یونس اور شبیر احمد کے پاس تھا، تینوں کھلاڑیوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |