کویت کی مسجد میں خود کش حملہ 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی

حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے


ویب ڈیسک June 26, 2015
کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ فوٹو: عرب نیوز

کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وازارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو 5 پبلک اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھا جبکہ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں