صوماليہ ميں امریکی جاسوس طيارے کا حملہ 29 جنگجو ہلاک متعدد زخمی

امریکی جاسوس طيارے نےجنوبی صوماليہ كے علاقہ شالان بود كے گاؤں موركہ ميں الشباب جنگجوؤں كے ٹھكانوں كو نشانہ بنايا.


APP October 15, 2012
امریکی جاسوس طيارے كے حملے ميں 29 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

صوماليہ ميں امریکی جاسوس طيارے كے حملے ميں 29 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ميڈيا رپورٹس كے مطابق امریکی جاسوس طيارے نے جنوبی صوماليہ كے علاقے ميں الشباب نامی تنظیم كے ٹھكانوں كو نشانہ بنايا۔ حكام كے مطابق ان حملوں ميں الشباب مليشيا كے 29 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل اس علاقے ميں فوج اورجنگجوؤں كے درميان جھڑپوں ميں 24 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔صوماليہ ميں امریکی جاسوس طياروں كے حملےمسلسل جاری ہيں۔ جنگجو گروپوں كے مطابق يہ طيارے كينيا سے اڑان بھرتے ہيں اور بمباری كركے واپس چلے جاتے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں