سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

سری لنکن صدر نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے 10 ماہ قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی


ویب ڈیسک June 26, 2015
میتھری پالا سریسینا حال ہی میں سری لنکا کے صد منتخب ہوئے تھے- فوٹو: فائل

لاہور: سری لنکن صدر میتھری پالا سریسینا نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے 10 ماہ قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر میتھری پالا سریسینا نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے 10 ماہ قبل ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ سری لنکا کے حکومتی ترجمان کے مطابق صدر میتھری نے آج ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم دیا جس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہے میتھری پالا سریسینا حال ہی میں سری لنکا کے صد منتخب ہوئے تھے انہوں نے مہنداراجہ پاکسے کو شکست دی تھی جو 10 سال سے صدارتی عہدے پر فائز تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں