آئی سی سی نے ایک روزہ میچوں سے ’’بیٹنگ پاور پلے‘‘ ختم کردیا

نئی پلئینگ کنڈیشنز کے مطابق اسٹیپنگ سمیت ہر نو بال پر فری ہٹ دی جائے گی، آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک June 26, 2015
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیرمین سری نواسن کی زیر صدارت ہوا، فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلئینگ کنڈیشنز کی مںظور دے دی جس میں ایک روزہ میچوں سے بیٹنگ پاور پلے ختم کردیا گیا ہے۔

بارباڈوس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیرمین سری نواسن کی زیر صدارت ہوا جس میں بورڈ ممبران کے سامنے ایک روزہ میچز سے متعلق کچھ نئی سفارشات پیش کی گئی جسے بورڈ نے مںظور کرلیا۔ آئی سی سی کی نئی سفارشات میں ایک روزہ میچز سے بیٹنگ پاور پلے مکمل طور پر ختم کردیا گیا اور 41 سے 50 اوورز کے دوران 5 کھلاڑی دائرے سے باہر کھڑے کیے جاسکیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں اوور اسٹیپنگ سمیت ہر نو بال پر فری ہٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ کرکٹ ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ میچوں کے قوانین پر نظرثانی کی لیکن ہمیں زیادہ پیچیدگیاں نظر نہیں آئیں تاہم ہم نے کچھ تبدیلیاں کیں تاکہ بیٹسمین اور بولرز کو یکساں مواقع میسر آئیں اور شائقین کو بھی میچز باآسانی سمجھ آئیں۔

واضح رہے ایک روزہ میچوں میں 35 سے 40 اوورز کے درمیان بیٹنگ پاور پلے دیا جاتا تھا اور فری ہٹ صرف اوور اسٹیپنگ کی نوبال پر دی جاتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں