تھیٹر اور ٹی وی کے لیے فرید خان کی خدمات قابل ستائش ہیںانورمقصود
لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کی جانب کینسر میں مبتلا اداکار کو5لاکھ کاچیک پیش کیا گیا
نامور مزاحیہ اداکار فرید خان کو جو ان دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 5لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا،معروف رائٹر اور کمپئیر انور مقصود نے انھیں چیک پیش کیا ۔
ا نھوں نے کہا تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے لیے فرید خان کی خدمات قابل ستائش ہیں انھوں نے اپنی بہترین مزاحیہ اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، ٹیلی ویژن کے نامور اداکار لطیف کپاڈیا(مرحوم) نے اپنی زندگی میں ہمیشہ اپنے فنکار دوستوں اور ساتھیوں کا خیال رکھا ان کی مدد کرتے رہے ،ان کے نام سے منسوب یہ ادارہ صحت کی بہتر سہولتوں کے لیے اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہا ہے۔
لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ کے چئیرمین اور لطیف کپاڈیا مرحوم کے صاحبزادے احمد کپاڈیا نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے بہت سے فنکار انتہائی کسمپرسی اور بیماری میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن یہ ہمارا عزم ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے ہمیشہ ہم اپنے فنکاروں کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر طریقہ سے گزار سکیں۔