ورلڈ ہاکی لیگ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا بیلجیئم یا انگلینڈ سے مقابلہ متوقع

گروپ بی میں اس وقت ملائیشین سائیڈ دونوں میچز جیت کر سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کا دوسرا اور بیلجیئم کا تیسرا نمبر ہے


Sports Reporter June 27, 2015
گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا سامنا گروپ اے کی چوتھے نمبر پر رہنے والی سائیڈ سے ہوگا۔ فوٹو :فائل

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کا کوارٹر فائنل میں بیلجیئم یا انگلینڈ سے مقابلہ متوقع ہے،3 میچزکھیلنے کے بعد گرین شرٹس گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،انھیں اتوار کو آخری گروپ میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہے۔

اس مقابلے میں فتح کے بعد بھی ٹیم کی پول پوزیشن پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ شکست کے بعد وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر جاسکتی ہے ، دوسری طرف گروپ بی میں اس وقت ملائیشین سائیڈ دونوں میچز جیت کر سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کا دوسرا اور بیلجیئم کا تیسرا نمبر ہے۔

یادرہے کہ کوارٹر فائنلز میں گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا بی کی آخری پوزیشن پر رہنے والی سائیڈ سے ہوگا، اے کی دوسری ٹیم بی کی تیسری اور بی کی دوسری سائیڈ اے کی تیسری ٹیم سے ٹکرائے گی۔ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا سامنا گروپ اے کی چوتھے نمبر پر رہنے والی سائیڈ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |