امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور مقدمہ جیت گیا

شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفیدشرٹ اورکالی پتلون پہننا ضروری ہے۔


Online June 27, 2015
شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفیدشرٹ اورکالی پتلون پہننا ضروری ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی عدالت نے پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیورکو اپنی پسندکا لباس پہن کرٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی۔

پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیور راجانعیم نے میسوری کے شہرسینٹ لوئس کی ایک عدالت میں شہرکے ٹیکسی کیب کمیشن کے یونیفارم کوچیلنج کیااورمقدمہ دائر کردیا۔ شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفیدشرٹ اورکالی پتلون پہننا ضروری ہے۔

نعیم پاکستانی لباس یعنی شلوارقمیص پہن کرٹیکسی چلاناچاہتے تھے۔ نعیم کاموقف تھاکہ انھیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکاگیا جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایاکہ کمیشن راجانعیم کووردی پہننے کاپابند نہیں کرسکتا۔ وہ اپنی مرضی اورمذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں