متحدہ کو محب وطن جماعت سمجھتا ہوں پرویز مشرف

جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے۔ پرویز مشرف


INP June 27, 2015
جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے۔ پرویز مشرف۔ فوٹو فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو محب وطن جماعت سمجھتا ہوں۔

ہمارے دور میں کراچی کی صورتحال کنٹرول میں تھی،جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے، زرداری کی تقریر میں اشارہ میری طرف نہیں تھا' دنیا کو پتہ ہے بینظیر بھٹو کے قتل میں کون ملوث ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ 12 مئی کو ایک واقع ہوا جو افسوسناک ہے، ایم کیو ایم حکومت میں رہی تو گڈ گورننس ٹھیک رہی۔

بی بی سی رپورٹ پر تحقیقات کیلیے حقائق سامنے لائے جائیں، میری نظر میں ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے، ہمارے دور میں بلوچستان کے حالات بہتر تھے، دہشتگردی کو بھی کنٹرول کر لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |