طارق میرسے منسوب کرکے چلایا جانے والا مبینہ بیان میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہےایم کیوایم

بیان کی تحقیقات کررہے ہیں اور ایم کیوایم کی لیگل ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سےرابطےمیں ہے، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک June 27, 2015
گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا لندن پولیس کو دیا گیا مبینہ بیان سوشل میڈیا پر آیا تھا فوٹو: فائل 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے۔

کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلائے جانے والا مبینہ بیان ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔ ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کررہی ہے اور اس بارے میں ایم کیوایم کی قانونی ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا لندن پولیس کو دیا گیا مبینہ بیان سوشل میڈیا پر آیا تھا، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین، عمران فاروق اور محمد انور بھارت سے رقم ملنے اور روابط سے آگاہ تھے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تربیت کے لیے بھارت بھجوایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں