ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش

نعیم، رحمان اور حبیب نے 2007 میں کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس اہلکار کو قتل کیا، چالان

نعیم، رحمان اور حبیب نے 2007 میں کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس اہلکار کو قتل کیا، چالان. فوٹو: پی پی آئی/فائل

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 کارکنان کے خلاف چالان پیش کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکنان نعیم، رحمان اور حبیب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر چالان بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 2007 میں کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب کہ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ پولیس چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کے قتل کے دیگر 3 ملزمان محسن سلیم، سعد صدیقی اور ندیم تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story