تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک June 27, 2015
نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام ازسرنو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے، تحریک انصاف کی درخواست فوٹو: فائل

SWAT: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین نے چیلنج کیا ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے۔ حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیارنہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام ازسرنو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں