بجلی کا بحران وفاقی حکومت نے تحقیقات شروع کر دی

كے اليكٹرک نجی كمپنی ہے تاہم حكومت كراچی كے شہريوں كو ان كے رحم و كرم پر نہيں چھوڑ سكتی،وفاقی سيكرٹری پانی و بجلی


ویب ڈیسک June 27, 2015
کراچی میں شدید گرمی کے باعث اب 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی حكومت نے گرمی كی شديد لہر كے دوران كراچی ميں بجلی كی عدم فراہمی اور كے اليكٹرک كی جانب سے دانستہ طور پر بجلی كی پيداوار محدود ركھنے كے معاملے كی باقاعدہ تحقيقات شروع كردی ہيں ۔



وفاقی سيكرٹری پانی و بجلی اور چيرمين نيشنل اليكٹرك پاور ريگوليٹری اتھارٹی (نيپرا) نے ماہرين كے ہمراہ كے اليكٹرك كے سربراہ اور ان كی ٹيم سے ملاقات كی اور ان سے نج كاری سے بعد سے اب تك كا ريكارڈ طلب كیا ، وفاقی سيكرٹری پانی و بجلی يونس ڈھاگہ نے چيرمين نيپرا طارق سدووزئی كے ہمراہ كے اليكٹرک كے سربراہ طيب ترين سے ملاقات كی، اس موقع پر وزارت پانی و بجلی اور نيپرا كے ماہرين کی ٹیم بھی موجود تھی، وفاقی حكومت كی نمائندگی كرنے والی ٹيم نے كے اليكٹرک سے نج كاری كے بعد سے اب تك بجلی كی تقسيم كے نظام ميں لائی جانے والی بہتري اور پيداواری صلاحيت كا ريكارڈ طلب كيا، ملاقات ميں وفاقی سيكرٹری نے كے اليكٹرک كے اعلیٰ افسران كو تنبيہ كی كہ كے اليكٹرک ايک نجی كمپنی ہے تاہم وفاقی حكومت كراچی كے شہريوں كو ان كے رحم و كرم پر نہيں چھوڑ سكتی۔ دوسری جانب كے اليكٹرک كی جانب سے ايک بار پھر دعوٰی كيا گيا كہ وہ اپنی پوری استعداد سے بجلی پيدا كررہے ہيں ۔





وفاقی سيكرٹری پانی و بجلی يونس ڈھاگہ نے ايكسپريس كو بتايا كہ ان كے آنے كا مقصد كے اليكٹرک كی كاركردگی كا جائزہ لينا اور اس امر كا پتہ چلانا ہے كہ كے اليكٹرک سے متعلق اتنی بڑی تعداد ميں عوامی شكايات كی بنيادی وجوہات كيا ہيں ، انہوں نے بتايا كہ ہم نے اس سلسلے ميں كے اليكٹرک كے سربراہ اور ان كی ٹيم سے ايک سال كے دوران پيدا كی جانے والی بجلی كا ريكارڈ طلب كيا جب كہ ان سے يہ بھی پوچھا گيا ہے كہ نج كاری كے بعد سے اب تک بجلی كے تقسيم اور ترسيل كے نظام ميں كيا بہتری لائی گئی۔



يونس ڈھاگا نے بتايا كہ كے اليكٹرك سے يہ بھی پوچھا گيا كہ اگر دوبارہ اس طرح كا مسئلہ پيدا ہوتا ہے تو وہ كيا حكمت عملی اختيار كريں گے جب کہ وفاقی حكومت كی ٹيميں كے اليكٹرك كے متاثرہ صارفين سے بھی معلومات جمع كررہی ہيں اور اس سلسلے كا دوسرا اجلاس اسلام آباد ميں منعقد ہوگا۔ انھوں نے بتايا كہ وزارت پانی و بجلی نے كراچی كے صارفين كی شكايات سننے كے لئے ايک ٹيلی فون نمبر فراہم كرنے كا بھی فيصلہ كيا ہے جس كا اعلان جلد كرديا جائے گا۔



وفاقی سيكرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ كے اليكٹرک پر يہ واضح كرديا گیا ہے كہ كراچی كے شہريوں كو ان كے رحم و كرم پر نہيں چھوڑا جاسكتا ہے اور انہيں نج كاری كے وقت كيے گئے معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد كرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باعث اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |