سادہ اورمقدس روایات کے پیرہن

ماہ صیام میں جاری روح پرور محافل اور تکمیل قرآن کی تقاریب کے لیے یہ ہمارا بہترین انتخاب ثابت ہوگا

ایشیا سے لے کر افریقا اور افریقا سے لے کر مغربی دنیا تک، حجاب کی روایت کی امین خواتین مختلف طرح سے اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں:ماڈل : عائشہ / فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD:
سماجی اقدار ، مذہبی فرائض اور روایات سے جڑے مختلف تہوار اور مواقع ہمیں ایک ڈگر پر چلتی زندگی میں تبدیلی کا احساس دیتے ہیں۔

یکسانیت ویسے بھی انسانی مزاج سے لگا نہیں کھاتی، اسی لیے چاہے لباس کسی بھی طرح کا منتخب کریں، اس میں تنوع تبدیلی اور نیا پن پہننے والے کو ایک نیا اعتماد عطا کرتا ہے اور دیکھنے والوں کی نظروں کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔ ڈھانپا ہوا سر یوں تو پوری مسلمان دنیا کی خواتین کی پہچان مانا جاتا ہے، لیکن اس کی تراش خراش اور وضع قطع میں ہر خطے کا اپنا رنگ ہے۔




ایشیا سے لے کر افریقا اور افریقا سے لے کر مغربی دنیا تک، حجاب کی روایت کی امین خواتین مختلف طرح سے اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں۔ یہ ایک طرف ان کو اعتماد عطا کرتا ہے تو دوسری طرف مذہبی فریضے کی تکمیل ہوتی ہے۔ سادگی کا پیکر حجاب یوں بھی سادہ مزاج طبیعت کے حامل لوگوں کو خاصا متاثر کرتا ہے۔

اسی مناسبت سے ہماری ماڈل نے مختلف انواع کے حجاب زیب تن کیے ہیں۔ ماہ صیام میں جاری روح پرور محافل اور تکمیل قرآن کی تقاریب کے لیے یہ ہمارا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
Load Next Story