کراچی میں آج اورکل گرمی میں اضافے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

سمندری ہوا بند ہونے کے باعث درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سينٹی گريڈ رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 27, 2015
منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ایک مرتبہ پھر گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ پھر 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

كراچی ميں ہفتہ كو گرمی كی شدت ميں بدستور كمی رہی اور درجہ حرارت 36.5 ڈگری سينٹی گريڈ ریکار ڈ کیا گیا جب کہ ہوا ميں نمی کا نتاسب 58 فيصد رہا تاہم محكمہ موسميات نے پيش گوئی كی ہے کہ آج اور کل كراچی ميں گرمی بڑھنے امكان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سينٹی گريڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

ڈائريكٹر محکمہ موسميات عبدالرشيد کے مطابق كراچی ميں آج اور کل گرمی كی شدت ميں اضافے كا امكان ہے اور سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ايک تا 3 ڈگری سينٹی گريڈ بڑھنےكا امكان ہے جب کہ منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا جس سے موسم متعدل ہوجائے گا اور گرمی كی شدت ميں كمی رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں