عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

برطانوی پولیس افسران کی 7 رکنی ٹیم کو صرف ایک ملزم معظم علی تک رسائی دی جائے گی، بی بی سی

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم 7 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی- فوٹو: فائل

KARACHI:
عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 7 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جو کیس کے ملزم معظم علی سےپوچھ گچھ کرے گی۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی پولیس افسران کی 7 رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں انہیں اس کیس میں گرفتار صرف ایک ملزم معظم علی تک رسائی دی جائے گی جب کہ ٹیم 7 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار دیگر 2 ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے علیحدہ سے درخواست دینا ہوگی۔

واضح رہے عمران فاروق قتل کیس میں کچھ روز قبل چمن سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے جب کہ معظم علی پہلے ہی کیس میں ملوث ہونے کا انکشاف کرچکے ہیں۔
Load Next Story