ہوشیار یہ ایپ ہے خطرناک

یہ ایپ اپنی سہولت فراہم کرنے سے پہلے آپ سے سائن ان ہونے کو کہتی اور آپ کا پاس ورڈ معلوم کرتی ہے


June 28, 2015
’’ان فرینڈالرٹ‘‘ ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا چُرا سکتی ہے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مختلف ضروریات کے تحت ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بعض ایپلی کیشنز کی ڈاؤن لوڈنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کیوں کہ انھیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایپلی کیشن بھی اسی نوعیت کی ہے۔ ''ان فرینڈ الرٹ'' کے نام سے بنائی جانے والی یہ ایپ آپ کو آگاہ کرتی ہے کہ کو کس نے آپ کو فیس بک پر ان فرینڈ کردیا ہے۔ اس ایپ کے بارے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اس کے ذریعے اسے استعمال کرنے والے یوزر کا ڈیٹا حاصل کرلیا جاتا ہے۔ یوزر کو یہ بتانے والی یہ ایپلی کیشن کہ اسے کس نے اپنی ایف بی فرینڈ لسٹ سے خارج کردیا ہے، بلامعاوضہ ہے، اس لیے یوزرز کے لیے مزید پُرکشش ہے۔

یہ ایپ اپنی سہولت فراہم کرنے سے پہلے آپ سے سائن ان ہونے کو کہتی اور آپ کا پاس ورڈ معلوم کرتی ہے۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے انٹرنیٹ سیکیوریٹی فرم MalwareBytes کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والے یوزر کی login credentials (آئی ڈی اور پاس ورڈ) براہ راست فیس بک کو نہیں بھیجی جاتی، بل کہ yougotunfriended.com کو بھیجی جاتی ہے۔ ''ان فرینڈ الرٹ'' نامی یہ ایپ اشتہارات ڈسپلے کرتی ہے اور استعمال کنندہ یوزر کے کمپیوٹر میں نقصان دے سوفٹ ویئر بھی انسٹال کرسکتی ہے۔ مزید خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن فیس بک کی ایپس لسٹ میں نظر نہیں آتی، چناں چہ آپ اسے استعمال میں لاکر بہ آسانی بھول جاتے ہیں کہ کوئی آپ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

آن لائن سیکیوریٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے یوزر اس سے نجات حاصل کرلیں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں۔ اس ایپلی کیشن کی جگہ فیس بک کے صارفین ان فرینڈ ہونے سے آگاہی کے لیے اس طرح کی دیگر ایپس استعمال کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں