فیشن بلاگرزہوئے مالامال

امریکا سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ فیشن بلاگر Danielle Bernsteinا بھی ان کماؤ فیشن بلاگرز میں شامل ہیں


June 28, 2015
انسٹاگرام کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے ضروری نہیں کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر آپ کے نو لاکھ سے ایک ملین تک فالوورز ہوں ۔ فوٹو : فائل

MULTAN/ SUKKUR/ ISLAMABAD/ HYDERABAD/ KARACHI: وہ دن گئے جب سوشل میڈیا صرف گپ شپ کے لیے ہوتا تھا، اب تو سوشل ویب سائٹس کے استعمال کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے اور یہ سائٹس پیسہ کمانے کا ذریعہ بھی بن چکی ہیں اور لوگ مختلف طریقے اپنا کر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے مالامال ہورہے ہیں۔

ان مالامال ہونے والے افراد میں فیشن بلاگر بھی شامل ہیں، جو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر 15ہزار ڈالر تک کی خطیر رقم کمارہے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ فیشن بلاگر Danielle Bernsteinا بھی ان کماؤ فیشن بلاگرز میں شامل ہیں۔ ڈینل کے انسٹاگرام پر 9 لاکھ 92 ہزارسے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کسی انسپانسر کی جانب سے تشہیر کے لیے دیے جانے والے کسی ایک کونٹینٹ پر اپنے ''ریٹ کارڈ'' کے حساب سے وہ پندرہ ہزارڈالر تک وصول کرتی ہیں۔ اب جب ان کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ تک پہنچنے والی ہے، وہ اپنے چارجز میں اضافہ بھی کرسکتی ہیں۔

ڈینل کرتی بس اتنا ہیں کہ اپنے اسپانسر کی پروڈکٹ کے ساتھ تصویر بنوا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیتی ہیں۔ یہ پروڈکٹ لباس بھی ہوسکتا ہے اور کوئی ہوٹل بھی۔ وہ صرف بائیس سال کی عمر میں اتنی بڑی رقم کمانے پر بہت خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے پیسوں کے حوالے سے بات کرنا پسند نہیں، تاہم میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ میں صرف بائیس سال کی عمر میں اپنے پیروں پر کھڑی ہوجاؤں گی۔

انسٹاگرام کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے ضروری نہیں کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر آپ کے نو لاکھ سے ایک ملین تک فالوورز ہوں۔ جن فیشن بلاگر کے صرف چند ہزار فالوورز ہیں وہ بھی فی پوسٹ پانچ سو سے پانچ ہزار ڈالر تک کمالیتے ہیں۔ دوسرے طرف انسٹاگرام پر ساٹھ لاکھ یا اس سے بھی زیادہ فالوورز رکھنے والی سیلیبریٹیز ایک پوسٹ پر 20 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک وصول کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں