ہمارے دور میں ڈائریکٹر کا بڑا احترام تھا اسی لیے ہر ڈرامہ ہٹ ہوا منور سعید

ہمارےدورمیں کسی اداکارکی اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ وہ ڈائریکٹر کےسامنےآپس میں بھی اونچی آوازمیں بات کرسکی، منور سعید

ہمارے دور میں کسی اداکار کی اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ وہ ڈائریکٹر کے سامنے آپس میں بھی اونچی آواز میں بات کر سکی، منور سعید۔ فوٹو : فائل

اداکار منور سعید نے کہا ہے کہ میں نے نوجوان ڈائریکٹرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ، بدقسمتی سے ہمارے ہاں اداکار کو بڑا اور ڈائریکٹر کو چھوٹا بنا دیا گیا ہے ، ہم آرٹسٹ ڈائریکٹر کو یہ بتاتے ہیں یہ کام ایسے نہیں اس طریقے سے کیا جائے ۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی اداکار کی اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ وہ ڈائریکٹر کے سامنے آپس میں بھی اونچی آواز میں بات کر سکیں اور اس کا احترام اور خوف ہمارے دلوں میں ہوتا تھا اور اسی وجہ سے اس وقت بہترین سے بہترین ڈرامے تخلیق ہوئے اور ہر اداکار کسی نہ کسی کردار میں ہٹ ہوا ۔ آج دو فیصد ڈرامے کا کوئی کردار ہٹ ہوتا ہے اور وہ بھی اگر سینئر ہو منور سعید نے کہا کہ وہ اب تک تمام قسم کے کردار ادا کر چکے ہیں ۔
Load Next Story