گیس کی برآمد کے لیے ہمسایہ ممالک ترجیح ہیںایران

پاکستان، ہندوستان اور چین کوگیس کی فراہمی اہم پروجیکٹ ہے،نائب سربراہ چیمبرآف کامرس

افغانستان،عراق اور امن بحال ہونے پرشام کے راستے گیس کی فروخت زیرغور ہے، پدرام سلطانی فوٹو: فائل

ایران کے چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب سربراہ پدرام سلطانی نے کہا ہے کہ ایرانی گیس کی برآمد میں ہمسایہ ممالک کو ترجیح حاصل ہے۔


ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایران میں گیس فیلڈ میں ہونے والی پیشرفت کی وجہ سے ایران اپنی ایکسپورٹ مارکیٹ کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینے کی قوت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس کی اہم ترین ایکسپورٹ منڈیاں ہمسایہ ممالک ہیں کیونکہ ان ممالک تک چھوٹے راستوں اور پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جاسکتی ہے۔

ایرانی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب سربراہ نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پروجیکٹ ایرانی گیس کی پاکستان تک منتقلی، وہاں سے ہندوستان اور پھر چین کی بڑی منڈی تک رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے ممالک کو گیس فراہمی کے لیے افغانستان، عراق اور امن و امان کی صورت میں شام کے راستے ایرانی گیس کی فراہمی کے روٹ پر غور کیا جارہا ہے۔
Load Next Story