یاسر شاہ ملک سے باہر مسلسل 2اننگز میں 6 یا زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے

، یاسر سری لنکا کیخلاف 3 اننگزمیں 16.7کی اوسط سے 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں


Sports Desk June 28, 2015
، یاسر سری لنکا کیخلاف 3 اننگزمیں 16.7کی اوسط سے 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

یاسر شاہ ملک سے باہر مسلسل 2اننگز میں 6 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

انھوں نے گال میں7 اور کولمبو میں 6شکار کیے،اس سے قبل مشتاق احمد اور کنیریا نے بھی یہ کارنامہ سرانجام دیا لیکن وہ پاکستانی میدانوں پر تھا، یاسر سری لنکا کیخلاف 3 اننگزمیں 16.7کی اوسط سے 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، دوسری جانب اظہر2010میں ڈیبیو سے اب تک 28ففٹی پلس اسکور بنا کر فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کا کولمبو میں تیسری اننگز کا زیادہ سے زیادہ اسکور 320ہے،اس کے باوجود یہاں 2009 میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، صرف سری لنکا نے کولمبو میں 2 بار 320سے زائد رنز بنائے ہیں، مصباح 30 ایسی اننگز کھیل چکے ہیں،احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے دوسری بہترین اوسط رکھنے والے اوپنر بن گئے،انھوں نے 46.7کی ایوریج سے رنز جوڑے، سعید انور نے اپنے کیریئر میں47.1کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں