چین کے نائب وزیر کھیل تحقیقات کی زد میں آگئے

انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ نے تصدیق کردی، مزید معلومات شیئر کرنے سے انکار


Sports Desk June 28, 2015
ایف آئی بی اے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ فوٹو: فائل

ڈسپلن اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کے الزام پر چین کے نائب وزیر کھیل تحقیقات کی زد میں آگئے، ژیاؤ تیان آئی بی ایف بورڈ کے رکن ہونے کے ساتھ ملکی اولمپک کمیٹی میں بھی اہم عہدے پر فائز ہیں۔

انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ حکام کے مطابق نائب وزیر کھیل کو ڈسپلن اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات کا سامنا ہے، ژیاؤ ٹیان ملکی اولمپک کمیٹی میں بھی اہم عہدے پر فائز ہیں۔

قازقستان میں الماتے کے ساتھ بیجنگ کے 2022 اولمپک گیمز کی میزبانی کے حصول کیلیے کوشاں چینی اسپورٹس باڈیز کو ان دنوں کڑی بین الاقوامی نظروں کا سامنا ہے۔ پارٹی اور حکومتی عہدیداروں میں رشوت کو ختم کرنے کیلیے چین اپنی اسپورٹس اسٹیبلشمنٹ خصوصاً فٹبال سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کیلیے کوشاں ہے جسے میچ فکسنگ جیسے اسکینڈلز نے جکڑ رکھا ہے۔ اپنے لاکھوں ساتھیوں کی طرح فٹبال کے ایک زبردست شائق صدر ژی جن پنگ نے گیم میں کرپشن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قومی شرمندگی قرار دیا۔

گذشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن (سی سی ڈی آئی) کا کہنا ہے کہ رینکنگ میں ایک نائب وزیر کے برابر ژیاؤ تیان سے تفتیش جاری ہے لیکن تفتیش کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی جا سکتی ہیں۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹ (جی اے ایس) کے نائب سربراہ اولمپک کمیٹی کی ویب سائٹ پر جاری فہرست میں وائس چیئرمین ہیں۔ جی اے ایس کو کی گئی فون کال پر کوئی جواب نہیں ملا، فوری طور پر ژیاؤ اور چین کی اولمپک کمیٹی سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔ ژیاؤ نے ملکی اسپورٹ اسٹیبلشمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مئی میں اسٹیٹ میڈیا نے انھیں حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے چینی ہرڈلر اور نیشنل اسپورٹس آئیکون لیو ژیانگ کو ایوارڈ دیتے ہوئے دکھایا تھا، وہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے) کے بورڈ اور اسپورٹس کی ورلڈ گورننگ باڈی کے رکن بھی ہیں۔ ایف آئی بی اے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |