طاہرالقادری کل لاہور پہنچیں گے استقبال کی تیاریاں مکمل

ہمارے بیگناہ کارکنوں کے قتل میں رانا ثنااللہ اورڈی سی اولاہور ملوث ہیں، ہمیں ان سے کسی خیرکی توقع نہیں، طاہرالقادری

ہمارے بیگناہ کارکنوں کے قتل میں رانا ثنااللہ اورڈی سی اولاہور ملوث ہیں، ہمیں ان سے کسی خیرکی توقع نہیں، طاہرالقادری۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی صدرڈاکٹر رحیق عباسی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹررحیق عباسی نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری 29جون کی صبح ساڑھے 7بجے دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ پرکارکنان ان کاشاندار استقبال کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ حکمراں خاطرجمع رکھیں، کبھی پہلے قانون ہاتھ میں لیانہ آئندہ ایسا ہوگا البتہ حکومت قانون اورقاعدے میں رہنے کی کوشش کرے۔

انھوں نے کہاکہ حکومت سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے سیکیورٹی نہیں مانگی تاہم وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ تک جس راستے سے آئیں گے، ڈی سی اولاہور کواس کے بارے میںمطلع کیاگیا ہے کہ وہ اس روٹ کی سیکیورٹی پرتوجہ دیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کوطالبان سے زیادہ پنجاب حکومت کے اندربیٹھے ہوئے ''ظالمان'' سے خطرہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے بیگناہ کارکنوں کے قتل میں رانا ثنااللہ اورڈی سی اولاہور ملوث ہیں، ہمیں ان سے کسی خیرکی توقع نہیں۔
Load Next Story