چینی آبدوز کی کراچی آمد پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی انڈیا ٹوڈے کا انکشاف

یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔

یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ بلاک میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چین کی انتہائی جدید اور مہلک آبدوز بھارتی پانیوں سے گزر کر کراچی بندرگاہ پہنچی۔


جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس آبدوز پر60سے زائد عملے کے اراکین موجود تھے ،کراچی بندر گا ہ میں ایک ہفتہ قیام کیا اور ایندھن بھرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بیجنگ کی سب سے پہلی آبدوز کی تعیناتی نے خطے میں بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔

اخبار اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ بحیرہ عرب کے پہلے سے ہی ہنگامہ خیز حالات میں حالیہ برسوں میں اب تک کا بھارت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک واقعہ پیش آیا ہے،گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کیلئے ایک بڑا الرٹ تھا جب چین کی سب سے خطرنا ک لڑاکا آبدوز یوآن کلاس335 نے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور 22مئی کو کراچی بندرگاہ میں داخل ہوئی۔ یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔
Load Next Story