امریکا کی دنیا بھرمیں اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت

دنیا کے دیگرخطوں میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں اورشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

بالخصوص 4 جولائی کی تعطیل کے موقع پر سکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے:فوٹو: فائل

امریکا نے دنیا کے مختلف خطوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے سیکیورٹی اداروں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ تیونس، کویت ، فرانس اور دنیا کے دیگر خطوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بالخصوص 4 جولائی کی تعطیل کے موقع پر سکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کسی خاص خطرے کا ذکر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ضروری انتظامات کر رہی ہیں۔
Load Next Story