پاور سیکٹر معیشت کے لیے نا سور بن چکا ہے آئی ایم ایف

توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے پاکستان کوٹھوس اوردیرپا اصلاحات کرنا ہوں گی،آئی ایم ایف

توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے پاکستان کوٹھوس اوردیرپا اصلاحات کرنا ہوں گی،آئی ایم ایف فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے پاکستان کے پاورسیکٹر کوملکی معیشت کے لیے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا پاورسیکٹر معیشت کے لیے ناسوربن چکاہے، حکومت کوبجلی بلوں کی وصولی میں شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔


آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کوتوانائی کے شعبے کی حالت ٹھیک کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے بجلی پردی جانے والی سبسڈی بڑی حدتک ختم کردی ہے مگراس شعبے کی اصلاحات میں خاص پیشرفت نہیں ہورہی ہے جبکہ قانونی رکاوٹیں بھی درپیش ہیں۔ آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ پاورسیکٹر نے قومی خزانے کو تباہ کردیا ہے اوراس سے ملکی معیشت بھی شدیدمتاثر ہو رہی ہے۔ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے پاکستان کوٹھوس اوردیرپا اصلاحات کرنا ہوں گی۔
Load Next Story