ویسٹ انڈیز نے زمبابوے میں سہہ ملکی سیریزمیں شرکت کی تصدیق کر دی

چیمپئنز ٹرافی کی آٹھویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان براہ راست ٹکراؤ ہوگا۔


ویب ڈیسک June 28, 2015
چیمپئنز ٹرافی کی آٹھویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان براہ راست ٹکراؤ ہوگا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ویسٹ انڈیز نے ہرارے میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی جس کے بعد پاکستان کی چیپمئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے امید کی کرن روشن ہوگئی۔

پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سہہ فریقی سیریز رواں سال اگست اور ستمبرمیں کھیلی جائے گی جب کہ چیمپئنز ٹرافی کی آٹھویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان براہ راست ٹکراؤ ہوگا۔ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرکے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرسکتا ہے، جب کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو اتنے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 8 بہترین ٹیمیں ہی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گی جب کہ پاکستان اس وقت نویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ بنگلادیش حال ہی میں بھارت سے سیریز جیتنے کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کر کے چیپمئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے اپنا ٹکٹ کٹوا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں