رائنا جڈیجا اور براوو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں للت مودی کا تہلکہ خیز انکشاف

تینوں کھلاڑیوں نے ایک بزنس مین سے 20، 20 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ حاصل کیا، سابق آئی پی ایل سربراہ


ویب ڈیسک June 28, 2015
2013 میں بذریعہ خط کھللاڑیوں کی کرپشن کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا, للت مودی۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ چنئی سپر کنگ کے 3 کھلاڑی سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ چنئی سپر کنگ کے 3 کھلاڑی سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، تینوں کھلاڑیوں نے ایک بزنس ٹائیکون سے 20، 20 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ حاصل کئے جب کہ تینوں کھلاڑی بھارتی بزنس مین بکی سے نقد رقم بھی وصول کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو 2013 میں بذریعہ خط کھللاڑیوں کی کرپشن کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

للت مودی نے کہا کہ آئی سی سی کے موجودہ چیرمین سری نواسن چنئی سپر کنگ کے مالک ہیں اور ان کے داماد گروناتھ میاپن کو بھی پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں 2013 میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد للت مودی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |