کویت میں مسجد پرخودکش حملہ کرنے والا بمبار سعودی شہری تھا کویتی وزارت داخلہ

خودکش بمبار کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے، وزارت داخلہ

خودکش بمبار کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے، وزارت داخلہ. فوٹو:فائل

کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے خودکش بمبار کو مسجد تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبارسعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس حملے کے بعد اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ کویت کے ضلع سوابرکی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story