بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزرا کا مختلف اسپتالوں کا دورہ

وزیربلدیات شرجیل میمن کا عوام کو مدد کیلئے ریسکیو 1122 پرکال کرنے کی ہدایت لیکن سندھ میں یہ سروس ہی غیرفعال ہے۔


ویب ڈیسک June 28, 2015
وزیربلدیات شرجیل میمن کا عوام کو مدد کیلئے ریسکیو 1122 پرکال کرنے کی ہدایت لیکن سندھ میں یہ سروس ہی غیرفعال ہے۔ فوٹو: آئی این پی

ہیٹ اسٹروک کے باعث شہرقائد میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے لیکن صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزیربلدیات شرجیل میمن نے ریسکیو کے لئے 1122 پرکال کرنے کی تجویز دی ہے لیکن کراچی میں یہ سروس ہی فعال نہیں۔

كراچی میں ایک ہفتے كے دوران ہیٹ اسٹروک سے 1400 سے زائد افراد كی ہلاكتوں اور اسپتالوں میں زیرعلاج متاثرین كی تیمارداری كے لئے اتوار كو پاكستان پیپلزپارٹی كے چیئرمین بلاول بھٹو كی ہدایت پر تمام وزراء مختلف اسپتال پہنچ گئے جب کہ بلاول بھٹو خود بھی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور جاوید ناگوری كے ہمراہ اچانک سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں گئے اور ہیٹ اسٹروك سے متاثرہ مریضوں كی عیادت كی۔

https://img.express.pk/media/images/q137/q137.webp

https://img.express.pk/media/images/bilawal-others/bilawal-others.webp

اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے بلاول بھٹو زرداری کو ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں كودی جانے والی طبی امداد كے حوالے سے بریفنگ دی اور اسپتال میں موجودہ سہولیات اور وہاں جاری منصوبوں كے بارے میں بھی آگاہ كیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے كہا كہ سندھ حكومت سول اسپتال كو جدید سہولیات سے آراستہ كرے۔ اسپتال كے انفرااسٹركچر كو بہتر كیا جائے اور یہاں جدید طبی آلات سمیت تمام ضروری مشینری مہیا كی جائے اور ساتھ ساتھ اسپتال كے ایمرجنسی ٹراما سینٹر پر جاری ترقیاتی كام كو جلد مكمل كیا جائے۔

https://img.express.pk/media/images/q138/q138.webp

https://img.express.pk/media/images/sharjeel/sharjeel.webp

سندھ كے وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن اپنے محكمے كے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال گئے جہاں انہوں نے وہاں زیر علاج مریضوں كی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ریسکیو 1122 مکمل طور پرفعال ہے اوراس کاعملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پرہوتا ہے اس لئے عوام مدد کے لئے ریسکیو 1122 پر کال کریں لیکن جب وزیرموصوف کی جانب سے بتائی گئی ہیلپ لائن پر کال کی گئی تو مذکورہ نمبر ہی بند ہے یہی نہیں کراچی میں کبھی فعال رہنے والی ریسکیو سروس 1122 کی گاڑیاں اب کچرے کا ڈھیربن چکی ہیں۔



https://img.express.pk/media/images/q225/q225.webp

دوسری جانب پیپلزپارٹی كی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ایک ہفتے بعد سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے اسپتال انتطامیہ سے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں كے حوالے سے معلومات حاصل كی جب كہ وزیر صحت جام مہتاب بھی اتوار كو جناح اسپتال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ لیاری اسپتال میں بلاول بھٹو كو سیكورٹی خدشات كی وجہ سے جانے نہیں دیا تاہم نادیہ گبول نے لیاری اسپتال كا دورہ كیا، حاجی مظفر شجرہ نے سندھ گورنمنٹ كورنگی اسپتال كا دورہ كیا، تاج حیدر نے سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اور اخترجدون نے كیماڑی اسپتال كا دورہ كیا۔

https://img.express.pk/media/images/q323/q323.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-4/nawaz-4.webp

وزيراعظم نواز شريف آج ايک روزہ دورے پر كراچی پہنچيں گے جہاں وہ گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزيراعظم كی صدارت ميں وزيراعلیٰ ہاؤس ميں كراچی ميں ہيٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاكتوں اور صورتحال پر قابو پانے كے لئے حكومتی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوگا، وزير اعلیٰ سندھ كی جانب سے وزيراعظم كے سامنے كراچی ميں بجلی كی لوڈشيڈنگ اور كے اليكٹرک كی كاركردگی كا معاملہ اٹھايا جائے گا۔ وزيراعلیٰ سندھ وزيراعظم كو صوبے كے انتظامی ومالی امور اور بعض اداروں كے اختيارات كے حوالے سے صوبائی حكومت كے تحفظات سے بھی آگاہ كرسكتے ہيں جب کہ ذرائع كا كہنا ہے كہ وزيراعظم كا جناح اسپتال كا دورہ بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں