پاکستان ریلوے کا عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید آپریشن 11 جولائی سے شروع ہو گا جو 22 جولائی تک جاری ہے گا۔


ویب ڈیسک June 28, 2015
رواں برس اسپیشل عید ٹرینوں پر تقریبا 30 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

SANAA: پاکستان ریلوے نے رواں برس عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تقریبا 30 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا، اسپیشل عید آپریشن 11 جولائی سے شروع ہو گا جو 22 جولائی تک جاری ہے گا۔ پہلی عید ٹرین کوئٹہ سے چلے گی اور رواں برس اسپیشل عید ٹرینوں پر تقریبا 30 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں