افغان فورسز کی مختلف صوبوں میں کارروائی 43 دہشت گرد ہلاک وزارت داخلہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورستان، ہلمند، غزنی سمیت مخلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، افغان حکام


ویب ڈیسک June 28, 2015
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورستان، ہلمند، غزنی سمیت مخلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، افغان حکام۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورستان، ہلمند، غزنی سمیت مخلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں