جعلی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر کنسائمنٹ کلیئرنس کا انکشاف

کنسائمنٹ چین سے درآمد،قومی خزانے کو 8.45 لاکھ کا نقصان، تصدیق کرانے پر بھید کھلا


Ehtisham Mufti June 29, 2015
امپورٹر حکیم انٹرنیشنل پر چوری کردہ ڈیوٹی وٹیکس کے ساتھ 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: چین سے درآمد کیے جانے والے المونیم وائرکے کنسائمنٹ کو جعلی فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میسرزحکیم انٹرنیشنل کی جانب سے چین سے المونیم وائرکے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لیے جعلی فری ٹریڈایگریمنٹ کا سہارا لیتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 8لاکھ 45 ہزار285 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹمزمیں حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ محکمہ کسٹمز فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تصدیق کرالے، محکمہ کسٹمز کی جانب سے جب چینی حکام سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تصدیق کرائی گئی تو چینی حکام نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جعلی قراردیتے ہوئے اپنے مکتوب میں کہا کہ میسرز حکیم انٹرنیشنل کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ نمبر P143312009290076 جاری نہیں کیا گیا۔

محکمہ کسٹمز نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ جعلی ہونے پر میسزر حکیم انٹرنیشنل کو شوکاز نوٹس کااجرا کرتے ہوئے کیس متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردیا، ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے تمام حقائق کی روشنی میں مذکورہ درآمدکنندہ کو چوری کیے جانے والے 8لاکھ 45 ہزار 285 روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 2لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں