کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی کے باعث641 پوانٹس گرگئے

5 کاروباری دنوں میں سے 4کاروباری دن مارکیٹ مندی کی زد میں رہی جبکہ 1 دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

5 کاروباری دنوں میں سے 4کاروباری دن مارکیٹ مندی کی زد میں رہی جبکہ 1 دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

KAKAMIGAHARA:
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 7بالائی حدوں سے گھٹ کر 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں 131ارب روپے سے کی کمی ریکارڈکی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای 100انڈیکس 34500پوائنٹس کی سطح سے گر کر 33800 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، سرمایہ کاروں کے 131ارب سے زائد روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھرب روپے سے گھٹ کر 73کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں آگئی، رمضان المبارک میںسرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی، مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر نہ ہونے، سیاسی بے یقینی کی کیفیت اور بی بی سی کی جانب سے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے خلاف رپورٹ پر ممکنہ کارروائی کے خدشات پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جس سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔

5 کاروباری دنوں میں سے 4کاروباری دن مارکیٹ مندی کی زد میں رہی جبکہ 1 دن تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 641.57 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 34500، 34400، 34300، 34200، 34100، 34000 اور 33900 پوائنٹس کی 7بالائی حدوںسے نیچے گر گیا اور 34526.70پوائنٹس سے گھٹ کر 33885.13 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 267.19پوائنٹس کی کمی سے 21205.90 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24215.09 پوائنٹس سے کم ہوکر 23712.22 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 31ارب 56 کروڑ 68 لاکھ47 ہزار 241 روپے کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھرب 53ارب 66 کروڑ 1 لاکھ 18 ہزار 584 روپے سے گھٹ کر 73 کھرب 22 ارب 9 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار343 روپے رہ گیا۔
Load Next Story