یواین ڈی سی ادویہ کی اسمگلنگ و بلیک مارکیٹنگ روکنے کےلیے کسٹم حکام کی مدد کریگا

ایف بی آر کی جانب سے تمام کلکٹرز آف کسٹمز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ذرائع


Irshad Ansari June 29, 2015
ایف بی آر کی جانب سے تمام کلکٹرز آف کسٹمز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اقوم متحدہ کے دفتر برائے ڈرگ اینڈ کرائم (یو این او ڈی سی) پاکستان کے ٹیکس حکام کو شپنگ کنٹریز کے ذریعے غیر قانونی ڈرگ ٹریفکنگ، بلیک مارکیٹنگ اور بین الاقوامی منظم جرائم کی روک تھام کیلیے پائیدار انفورسمنٹ اسٹرکچر تیار کرنے میں مددفراہم کرے گا۔

اس ضمن میں اقوم متحدہ کے دفتر برائے ڈرگ اینڈ کرائم (یو این او ڈی سی) کے کنٹینر کنٹرول پروگرام کے ٹریننگ افسر ایف بی آر کے ماتحت ادارے افسرماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کے پورٹ کنٹرول یونٹ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوم متحدہ کے دفتر برائے ڈرگ اینڈ کرائم (یو این او ڈی سی) کے کنٹینر کنٹرول پروگرام کے ٹریننگ افسر شاہ رُخ خان کے پاکستان میں بندرگاہوں کے دورے کاشیڈول تمام ماتحت اداروں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوم متحدہ کے دفتر برائے ڈرگ اینڈ کرائم (یو این او ڈی سی) کے کنٹینر کنٹرول پروگرام کے ٹریننگ افسر شاہ رُخ خان جولائی سے جولائی2015تک سمبڑیال ڈرائی پورٹ،دس سے تیرہ اگست 2015تک سُست ڈرائی پورٹ کا دورہ کریں گے جبکہ بارہ اکتوبر سے سولہ اکتوبر 2015تک سی پورٹ کراچی کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد دو نومبر سے چھ نومبر 2015تک لاہور ڈرائی پورٹ جبکہ سولہ نومبر سے 20 نومبر 2015تک ملتان ڈرائی پورٹ اور یکم دسمبر سے چار دسمبر2015 تک طورخم ڈرائی پورٹ کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ بارہ سے سترہ دسمبر 2015تک فیصل آباد ڈرائی پورٹ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف بی آر کی جانب سے تمام کلکٹرز آف کسٹمز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں