ومبلڈن میں اعزاز کے دفاع پر نظریں مرکوز ہیں جوکووک
فرنچ اوپن میں واورنیکا سے ہار کی تلخ یادوں کو بھلاکر آگے بڑھنا چاہتا ہوں، سربین اسٹار
پیرس میں شکست کے بعد نووک جوکووک ایک مرتبہ پھر دنیائے ٹینس پر اپنی بالادستی کو مستحکم کرنے کے آرزومند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گراس کورٹ پریکٹس میں کمی کے باوجود وہ ومبلڈن ٹائٹل کا دفاع کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نووک جوکووک کا کہنا ہے کہ گراس کورٹ پریکٹس میں کمی ان کے ارادوں کومتزلزل نہیں کرسکتی، سربین ٹینس اسٹار نے فرنچ اوپن کی تلخ یادوں کوبھلاکراپنے ومبلدن ٹائٹل کے دفاع پرنظریں جمالی ہیں۔ راجر فیڈرر، اینڈی مرے اور رافیل نڈال نے اگرچہ ومبلڈن وارم اپ ایونٹ میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران تمام میچز جیت لیے جوکووک نے رولینڈ گیروس فائنل میں اسٹینسلس واورنیکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی بھی مسابقتی ایونٹ میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا، اس کے بعد عالمی نمبر ایک نے بوڈلیس انویٹیشنل ایونٹ کے گراس کورٹ ایگزیبیشن کے چند میچز میں شرکت کی تھی، البتہ جوکووک گذشتہ دو ومبلڈن فائنلزمیں شریک تھے جہاں 2013 میں مرے سے ہارنے کے بعدگذشتہ برس پانچ سیٹ میں فیڈررکو پچھاڑا اور اب بھی وہ تیسرے انگلینڈ کلب ٹائٹل کیلیے ایک سخت حریف بننے کیلیے پرعزم ہیں۔
ومبلڈن میں گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں جوکووک نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں انھوں نے ومبلڈن کی وجہ کسی بھی اہم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی اوراب بھی دو برس قبل فائنل میں کھیلا اور گذشتہ برس ٹائٹل جیتا ہے، اس کے باوجود مرے، فیڈرر اور نڈال جیسے میرے حریف گراس کورٹ ٹورنامنٹس جیت رہے ہیں، وہ مزیدکہتے ہیں کہ مجھے اس پر کوئی خدشات نہیں، میں صرف اپنے آپ کو ممکنہ طور پر اچھی شکل میں دیکھنا چاہتا ہوں، میں کلے کورٹس سے گراس کورٹس منتقلی کے تمام ضروری مسائل سے واقف اورذہنی طور پر تیار ہوں۔ جوکووک نے سال میں حتمی طور پر ایک گرینڈ سلم جیتنے کو مقصد بنالیا اوراس کیلیے فرنچ اوپن میں ہار کے بعد وہ مونٹی کارلو میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جسمانی اور ذہنی طور پر اپنے آپ کو مستعد کرنے میں لگے رہے۔
چند ناقدین کے سوال پرکہ آیا جوکووک گذشتہ چار برسوں میں تیسری مرتبہ پیرس فائنل ہارنے کے بعد بھی اپنے آپ کو اس قابل سمجھتے ہیں ، جوکووک کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد یقیناً مایوسی تو ہوتی ہے، البتہ میں اسے چند دن تک ہی محسوس کرتا ہوں۔ پیرس میں ناکامی سے قبل8 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن اور رواں برس 44 میچز میں سے 41 جیتنے والے جوکووک کا کہنا ہے کہ رولینڈگیروس سے قبل میں صرف دو مرتبہ ہارا ہوں، میں نے اپنے کیریئر کے بہترین سیزن کا آغازکیا ہے، یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، لیکن اس کے لیے مجھے اپنی بیٹریز کو دوبارہ چارج کرنا اورذہنی طور پر اپنے آپ کو ایک مرتبہ پھر تیار کرنا تھا۔