امریکی کرکٹ باڈی پر پابندی سے پلیئرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

آئی سی سی کے زیرنگرانی اوپن ٹرائلز میں منصفانہ انتخاب کی توقع،کئی حلقوں کا خیرمقدم


Sports Desk June 29, 2015
آئی سی سی کے زیرنگرانی اوپن ٹرائلز میں منصفانہ انتخاب کی توقع۔ فوٹو: فائل

امریکا میں کرکٹ ایسوسی ایشن کی معطلی سے کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، آئی سی سی کی نگرانی میں اوپن ٹرائلز پر منصفانہ انتخاب کا موقع ملے گا، مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، امریکا کرکٹ فیڈریشن کو ملک میں کھیل کا کنٹرول سونپنے کا بھی مطالبہ سامنے آنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بے ضابطگیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے 2005 کے بعد تیسری مرتبہ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کردیا ہے۔ گورننگ باڈی کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر سرارہا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ آفیشل باڈی کی حریف امریکن کرکٹ فیڈریشن کو ہی ملک میں کھیل کا کنٹرول سونپ دینا چاہیے مگر آئی سی سی کی جانب سے واضح کیا جاچکا ہے کہ معطلی کے باوجود وہ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہی اپنا ممبر دیکھتے اور اسی میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

امریکن کرکٹ فیڈریشن بہت سی چیزوں میں آئی سی سی کے متعین معیار پر پورا نہیں اترتا، اس کی جانب سے مینز ایونٹس تو منعقد کیے جاتے ہیں تاہم اس کے پاس گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ اور ویمنز کرکٹ کے حوالے سے کوئی پروگرام نہیں ہے دوسرا اس کا وینیو بھی آئی سی سی کی مقررہ کردہ حد سے نیچے ہے۔ گذشتہ سیزن میں اس نے 32 ہزار ڈالر کمائے جوکہ درکار حد سے 8 ہزار ڈالر کم ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگرچہ امریکی ایسوسی ایشن پر پابندی عائد کردی مگر کھلاڑیوں کو بدستور ایونٹس میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میںحصہ لینے کے لیے ٹرائلز بھی اب آئی سی سی کی جانب سے ہی لیے جائیں گے۔ کھلاڑی اس بات پر کافی خوش ہیں ان کو یقین ہے کہ اوپن ٹرائلز میں منصفانہ بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں