کراچی میں اموات پر پی ٹی آئی منگل سے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دے گی

سندھ کی قیادت اس معاملے پر پارٹی چیئرمین عمران خان اورمرکزی قیادت سے رابطے میں ہے


Umair Ali Anjum June 29, 2015
سندھ کی قیادت اس معاملے پر پارٹی چیئرمین عمران خان اورمرکزی قیادت سے رابطے میں ہے فوٹو: فائل

FAISALABAD: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پرسندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق منگل سے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی ہاؤس کراچی،دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنادیاجائے گا، سندھ کی قیادت اس معاملے پر پارٹی چیئرمین عمران خان اورمرکزی قیادت سے رابطے میں ہے، کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف دھرنے سے پارٹی چیئرمین عمران خان بھی خطاب کرسکتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد کوٹاسک دیاگیاہے کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افرادکے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی جائے اورکوشش کی جائے ان کے ساتھ مل کر یہ معاملہ پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں اٹھایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |