آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاری

اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے حکام نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے حکام نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان بجلی پر سبسڈی ختم کرے کیونکہ پاور سیکٹر ملکی معیشت کیلیے ناسور بن گیا ہے، بجلی پر دی گئی سبسڈی کی وجہ سے بجلی کی پیدوار میں مالی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے پاور سیکٹر کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت کے مطابق بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے اوراس حوالے سے وزارت پانی و بجلی کے حکام نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
Load Next Story