پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

سخت سیکیورٹی کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہو گئی

طاہر القادری گزشتہ برس اکتوبر میں علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے. فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تقریبا 7 ماہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 642 کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نینشل ایئرپورٹ پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پابندی کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ انھیں ریلی یا جلوس کی صورت میں گھر جانے سے منع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طاہر القادری گزشتہ برس اکتوبر میں علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے اور پھر گزشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
Load Next Story